17 اپریل 2010 - 19:30

بلجئیم میں تمام مساجد کے پیش امام اور علماء نے باہمی رضا مندی سے علماء کونسل کے قیام کا اعلان کیا۔جس کا باقاعدہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں ۷ سے زائد مساجد کے علماء نے منہاج القرآن مسجد برسلز میں کیا۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منتخب امیر علامہ سید حسنات بخاری نے کہا کہ علماء کونسل کا مقصد یورپ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کو اپنے دین و اسلام اور ثقافت سے آگاہ کرنے اور انھیں بے راہ روی سےنجات دلوانے کے لئے وجود میں لائی گئی ہے

بین الاقوامی سطح پر اسلام کے بارے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور گرتی ساکھ کو بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ بین المذہب ہم آہنگی کے قیام کیلئے جدوجہد کی جائے گی تاکہ دنیا میں اسلام کا اصل چہرہ پیش کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ چند مھٹی بھر عناصر اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ہمیں اسلام کے سنہری اصول روشناس کراتے ہیں تاکہ پر امن معاشرہ قائم ہو,
 انھوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے کردار سے اسلام کا اصل چہرہ پیش کریں۔

 /152